سوال (1565)

کیا امام خطبہ دیتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر سکتا ہے ؟

جواب

دوران خطبہ صرف ایک انگلی سبابۃ سے اشارہ کرنا مستحب عمل ہے ، البتہ کسی بات کو سمجھانے کے لیے دونوں ہاتھوں کو اٹھانا یا تشبیک دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن یہ ہمیشگی کا عمل نہیں ہونا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ