سوال (1415)

اگر امام مسجد کو چوٹ لگ جائے اور مقتدیوں کی چاہت ہو کہ ہمارے امام صاحب ہی نماز پڑھائیں، امام صاحب کی کیفیت یہ ہو کہ نہ کھڑے ہوکر قیام کر سکتے ہیں نہ رکوع ، نہ سجدہ ، نہ تشہد تو کیا ایسی صورت میں وہ کرسی پہ بیٹھ کے نماز پڑھا سکتے ہیں؟

جواب

فرضی سوالات بنانے سے گریز کرنا چاہیے ، دیکھیں اگر امام صاحب اتنے ہی علیل ہیں اور صورتحال وہی ہے جو سوال میں ذکر ہوئی تو ایسی صورت میں ان کو آرام وسکون ہی کرنا چاہیے ، مقتدیوں میں اتنی بھی چاہت کیا امڈ آئی کہ ایسی کیفیت میں بھی امام صاحب کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ ہی جماعت کروائیں ، اخلاقی اعتبار سے تو یہ بات درست نہیں ہے ، ویسے بھی کرسی پر نماز پڑھنے کے حوالے سے ہماری ویب سائیٹ پر کئی جوابات ذکر ہو چکے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ