سوال (3462)
امام مہدی علیہ السلام پیدا ہونگے یا کسی غار سے نکلیں گے، ان کے بارے میں بتائیے گا؟ کیا کیا کریں گے؟
جواب
امام مہدی پیدا ہونگے، اہل السنہ کا یہی عقیدہ ہے، البتہ وقت اور جگہ کا معلوم و منقول نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
(1) قرب قیامت امیر مہدی علیہ السلام پیدا ہوں گے۔ جن کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا۔
[ابوداود: 4282، سندہ حسن]
(2) روافض کا امام غائب والا عقیدہ باطل ہے کہ امیر مہدی غار میں موجود ہیں۔ یہ جھوٹ ہے۔
(3) البتہ مہدی علیہ السلام خراسان کی طرف سے آئیں گے یہ تو ثابت ہے۔
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْعَدْلُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أَنْبَأَ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، *قَالَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّايَاتِ السُّودَ خَرَجَتْ مِنْ قِبَلِ خُرَاسَانَ فَأْتُوهَا وَلَوْ حَبْوًا، فَإِنَّ فِيهَا خَلِيفَةَ اللَّهِ الْمَهْدِيَّ» [مستدرک حاکم: 8531]
جب آپ خراسان کی جانب سے سیاہ رنگ کے جھنڈے نکلتے دیکھیں، تو ان میں شامل ہو جائیں، اگر چہ گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑے، کیونکہ اس میں اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔“
المستدرك على الصحيحين للحاكم – ط العلمية ٤/٥٤٧ — أبو عبد الله الحاكم (ت ٤٠٥)
سندہ، حسن
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ العالم احمد بن احتشام حفظہ اللہ