سوال (1582)
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے چار بچے ہیں جو کہ یتیم ہیں ؟ خاوند کی جائیداد سے آٹھ لاکھ روپے نقد ہیں ، اس عہد کے ساتھ کاروبار کے لیے دینا چاہتی ہوں کہ کاروبار میں سے جتنا نفع ہو ہر ماہ مجھے دس ہزار روپے دیے جائیں ، مدت دو سال ہو گی ، کیا یہ قرآن و سنت کی روشنی میں یہ صحیح ہے یا نہیں ؟
جواب
رأس المال یا اصل مال پہ فکس کرکے پیسے لینا یہ صحیح نہیں ہے ۔ جیسے رأساالمال میں سے مجھے ماہوار دس ہزار فکس چاہییں ، البتہ یہ رقم کاروبار میں لگائی جائے ، اس میں جو نفع ہو ، اس نفع میں فیصد کی بنیاد پر شریک ہوں ، مطلب جتنا بھی نفع ہوگا اس میں سے دس ، بیس ، چالیس فیصد مجھے دیں گے ، فیصد کے اعتبار سے کبھی کم ہوگا یا کبھی زیادہ ہوگا یہ عمل جائز ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ