سوال (6536)

کیا اسلام میں امانتاً تدفین جائز ہے؟ اور اس سے متعلق کیا احکامات ہیں۔

جواب

اسلام میں امانتاً دفن کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے، تدفین کے بعد بلا عذر قبر کو نہیں کھولنا چاہیے، بعد ازاں ایسی کوئی بات ہو جائے، کہ جیسا کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے واقعہ میں آتا ہے، لیکن اس کو بنیاد نہیں بنا سکتے، جو جہاں دفن ہے تو وہ وہیں صحیح ہے، اس کو نہیں نکالا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ