سوال (2017)

امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں جہرا قراءت نہیں کی تھی، جب اس کو پتا چلا کہ میں نے پہلی رکعت میں جہراً قراءت نہیں کی تھی تو اس نے دوسری رکعت میں بھی نہیں کی، سوال یہ ہے کہ کیا اس امام کے پیچھے نماز ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ہے۔

جواب

ان شاءاللہ نماز ہوگئی ہے، سری نماز کو نسیاناً جہری پڑھنا یا جہری نماز کو نسیاناً سری پڑھنا اس سے نماز ہوجاتی ہے، باقی مقتدیوں کی بھی ذمے داری ہوتی ہے، انہوں نے لقمہ کیوں نہیں دیا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ