سوال (1331)
کیا جنت میں جانور بھی جائیں گے؟
جواب
دنیا کا کوئی بھی جانور نہ جنت میں جائے گا اور نہ جہنم میں جائے گا، بلکہ انہیں محشر میں لے جا کر مٹی بنادیا جائے «ختم کردیا جائے گا»
[السلسلة الصحيحة :1966]
نوٹ :کچھ احادیث میں میں آیا ہے کہ جنت میں گھوڑے ہوں گے، اونٹ ہوگے.
تو ان کے بارے میں صحیح بات یہی ہے کہ وہ جنت کے ہی جانور ہیں، دنیا کے جانور نہیں ہیں اور وہ نام میں اونٹ، گھوڑے کے مشابہ ہیں، ان کی صفات کو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں ہے
“وأوتوا به متشابه”
والله أعلم بالصواب وأتم علمه
فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ