سوال (2207)

بعض جانوروں والے لوگ گائے یا بکری کو اس کے باپ سے کراس نہیں کرواتے ہیں یا بیٹی کو باپ سے کراس نہیں کرواتے ہیں، کہتے ہیں کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔
اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

شریعت میں کہیں بھی اس کی ممانعت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

یاد رہے کہ جانوروں کے احکامات انسانوں سے بالکل مختلف ہیں ، اس لیے اس کراسنگ والے مسئلے میں قرآن و سنت میں کوئی دلیل نہیں ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جو کہتا ہے کہ حرج ہے تو دلیل اس کے ذمے ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جانور اس لیے جانور ہے کہ وہ عقل و شعور سے نا بلد ہے، اس پر وہ احکامات جو ذی شعور کے لیے ہیں، وہ اس پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ