سوال (3544)
جرابوں پر مسح کیا ہے، جرابیں اتارنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب
جرابیں اتارنے سے وضوء نہیں ٹوٹے گا، یہ نواقض وضوء میں سے نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اس مسئلہ میں راجح یہی ہے کہ ایسا کرنے پر وضو نہیں ٹوٹے گا، نہ ہی اس فعل کا نواقض وضو میں سے ہونا ثابت ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ