سوال (1753)

کیا جنات شیاطین چھوٹے بچوں کو تنگ کرسکتے ہیں بالخصوص چھت پر سوتے ہوئے چھوٹے بچے کو تنگ کرنا ، کیا شیاطین بچوں کو ڈرا سکتے ہیں یا کسی طرح سے ضرر پہنچا سکتے ہیں ، نوچ کر یا کسی چیز سے مار کر نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟

جواب

جی ہاں ! یہ ممکن ہے ، جب وہاں شیاطین کا گذر بسر ہو ، جس طرح بڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، اس طرح چھوٹوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ، مگر شاذ و نادر نقصان پہنچاتے ہیں ، اگر ایسا ہوگیا ہے تو کسی سلفی راقی سے رابطہ کریں ممکن ہے کہ وہ آپ کو نشاندہی کرسکے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ