سوال (2677)

کیا جو شخص جمعے کے دن پہلے نہیں آئے گا تو کیا وہ جمعے سے محروم ہوگیا ہے؟

جواب

جمعے کے دن پہلے آنے کا ثواب بیان کیا گیا ہے باقی اس طرح تو نہیں کہا جائے گا کہ جو پہلے نہیں آیا ہے وہ جمعے سے محروم ہوگیا ہے، یہ یاد رکھ لیں کہ جس نے جمعہ کی نماز میں ایک رکعت بھی پالی ہے، اس کا جمعہ ہوگیا ہے، باقی ثواب اللہ تعالیٰ پر موقوف ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ