سوال (2003)
گھر کے قریب عورتوں کی مسجد موجود ہو تو کوئی ایک عورت عورتوں کو جمعہ نماز پڑھا سکتی ہے یا نہیں ہے، کوئی چھوٹا طالب علم ان عورتوں کو نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
ہمارے علم کے مطابق خواتین کا خطبہ جمعہ دینا کتاب و سنت اور تعامل صحابیات رضی الله عنھم سے ثابت نہیں ہے، خواتین پر جمعہ جب فرض نہیں تو یہ تکلف کیوں، زیادہ سے زیادہ قریب کی کسی مسجد میں جا کر جمعہ پڑھ لیں، مگر خود سے جمعہ پڑھانا درست عمل نہیں ہے۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ