سوال (4156)
ایک عورت نے چھ ماہ قبل کورٹ سے خلع لیا تھا، اب بچے ان کے جوان ہیں، انہوں نے والدہ سے بات کی ہے، والدہ کہتی ہے کہ کیا اب کوئی راستہ ہے تو میں اپنے گھر میں آباد ہونا چاہتی ہوں۔
جواب
خلع کے بعد دوبارہ اگر وہ آباد ہونا چاہ رہے ہیں تو تجدید نکاح سے گھر آباد ہو سکتا ہے، باقی خلع میں رجوع نہیں ہوتا ہے، تجدید نکاح ہو جائے گا، ولی، گواہ اور دیگر شرائط سب ہوں، اس پر سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کا فتویٰ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ