سوال (1680)

اگر کسی چارپائی پر بچہ پیشاب کر دے اور کمرے میں پڑی چارپائی بنا دھوپ کے خشک ہو جائے ، اگر اس خشک چارپائی پر جسے ابھی تک دھویا نہیں گیا ہے ، اس چارپائی کی پیشاب والی جگہ پر کوئی شخص بیٹھ جائے تو کیا اس کے کپڑے پلید ہوں گے ؟

جواب

اگر نجاست کا ازالہ ہوگیا ہے ، نشان اور بدبو نہیں ہے ، اس کا مطلب ہے وہ پاک ہے ، کیونکہ مٹی ، ہوا اور سورج کی روشنی کبھی کبھی یہ بھی طہارت کا ذریعہ بن جاتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس مسئلے کے دو پہلو ہیں ، ایک شرعی پہلو ہے ، ایک عرفی پہلو ہے ، ہمارے عرف میں اس چیز کو معیوب تصور کیا جاتا ہے ، لیکن شرعی طور پر وہ اس قدر خشک ہو چکا ہے کہ اس کے کوئی بھی اثرات باقی نہیں ہیں ، تو وہاں پر بیٹھنے والے شخص کے کپڑے نجس نہیں ہونگے ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ