سوال (3361)
خلاصہ یہ ہے کہ ایک فیملی ہے، جن میں باپ معذور ہے، کما نہیں سکتا ہے، ان کے پاس سونا رکھا ہوا ہے، وہ مالی لحاظ سے کافی کمزور ہیں، مشکل سے گذران ہوتا ہے، بچے کماکر لاتے ہیں، وہ سونا انہوں نے بیٹی کی شادی کے لیے رکھا ہے، ان کے لیے زکاۃ میں کوئی رخصت نکل سکتی ہے؟
جواب
سونا اگر نصاب تک پہنچتا ہے، تو پھر ان کو کوئی گنجائش نہیں دی جا سکتی ہے، کم ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




