سوال (1422)
ایک لڑکی جس کی عمر 18 سال ہے , اسے بال جڑھ کی بیماری ہے کیا وہ اپنے سر کے بال مونڈ کر میڈیسن لگا سکتی ہے؟
جواب
مجبوری کے احکام الگ ہوتے ہیں ، اگر اس بچی کے علاج کا اس کے علاؤہ چارہ کار نہیں ہے ، بالوں کے ساتھ دوا کا استعمال ممکن نہیں ہے تو پھر منڈوا دے ، پھر دوبارہ آجاتے ہیں ، ان شاءاللہ وہ اپنا علاج کروا لے کوئی حرج نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ