سوال (2267)
کیا لڑکی کا نام عیینہ رکھا جا سکتا ہے اور اسکا معنیٰ کیا ہے؟ نیز کیا بِرّ العیون نام رکھا جا سکتا ہے اور اسکا کیا مطلب ہوگا؟
جواب
عیینہ مصغر عین بمعنی آنکھ ہے، قرۃ العین بامعنی نام ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
جی رکھا جاسکتا ہے، صحابی کا نام ہے، جس کا معنی “پانی کا چھوٹا چشمہ” ہے، اور “برالعیون” میں بھی بظاہر کوئی حرج نہیں ہے۔ بر العیون کا مطلب “آنکھوں کی نیکی” ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
عین کے بہت سے معانی ہیں۔ ان میں سے
ایک معنی چشمہ بھی ہے، عیینہ معنی چھوٹا چشمہ ہے، بہت اچھا نام ہے، جس سے دنیا دیر تک اسی طرح مستفید ہوتی رہے گی۔ جیسے چشمے سے مستفید ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
چشمے کو بھی عین اسی لیے کہتے ہیں کہ وہ آنکھ سے مشابہت رکھتا ہے اور آنکھ ہی کی طرح اس سے پانی بہتا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ