سوال (4097)
کیا لیلة القدر ایک ہی رات ہے یا ہر سال چینج ہوتی ہے؟ کیوں کہ قرآن تو ایک ہی رات میں نازل ہوا ہے؟ اس کے بارہ میں کسی کے پاس مواد ہو تو بھیج دیں۔
جواب
جی ہاں، یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ رات ایک ہی ہے، پھر پانچ طاق راتوں میں سے کسی رات میں آتی ہے، یہ صحیح نہیں، کیونکہ قرآن ایک ہی رات میں نازل ہوا ہے، بہرحال میں نہیں سمجھتا کہ ظاہری الفاظ کو اس طرح پکڑنا چاہیے، قرآن لوح محفوظ سے بیت العزۃ میں ایک ہی رات میں آگیا، یہ مراد ہے، تو کیا تیس سال کے زمانے میں ایک بھی ایسی رات نہیں آئی ہے کہ قرآن بھی نازل ہو رہا ہو اور شب قدر بھی ہو، اس کو عموم ہر رکھنا چاہیے، اہل علم کا یہی موقف رہا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ