سوال (1335)

كیا مرد چاندی کی چین پہن سکتے ہیں؟ مردوں کے لیے چاندی کے کون کون سے زیورات پہننا جائز ہے؟ اور چاندی کی کتنی مقدار مردوں کے لیے جائز ہے؟

جواب

مرد چاندی کی انگوٹھی استعمال کر سکتے ہیں ، گلے یا کلائی میں چین وغیرہ پہننا اسلامی روایت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

عمومی طور پر اہل علم چین اور کلائی پر جو کنگن سا پہنا جاتا ہے ، مردوں کے لیے اجازت نہیں دیتے ہیں ، اس میں آوارہ گرد لوگوں کی مشابہت ہے ، اس سے اجتناب اولی ہے ، البتہ شادی کی انگوٹھی ایک پہنے یا ایک سے زیادہ پہنے یہ درست ہے ، چاندی کے بارے میں آتا ہے کہ اس کو جس طرح چاہیں استعمال کرسکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ