سوال (4435)
کیا جس طرح شلوار پینٹ پجامہ ٹخنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہیے، اسی طرح جبہ جو عرب پہنتے ہیں، وہ بھی ٹخنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہیے یا اس میں کوئی حرج نہیں؟
جواب
مرد کا کسی قسم کا کپڑا ٹخنوں سے نیچے نہیں لٹکنا چاہیے، خواہ وہ جبہ ہو یا کوئی اور لباس ہو، اس بارے احادیث میں عموم ہے، بعض احادیث میں ثوب کے لفظ بھی آئے ہیں اور اس میں سارے کپڑے یعنی شلوار، پینٹ، ٹراؤزر، قمیص و جبہ وغیرہ سب شامل ہیں۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم:” الْإِسْبَالُ فِي الْإِزَارِ وَالْقَمِيصِ وَالْعِمَامَةِ، مَنْ جَرَّ مِنْهَا شَيْئًا خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرْ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ” [الْجَامِع: ٢٧٧٠، صَحِيح التَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيب: ]المكتبة الشاملة]
فضیلۃ الباحث ابو تراب حامد محمود سلفی حفظہ اللہ