سوال 6929
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سوال ہے کہ بوسکی پہننا جائز ہے مرد کے لئے؟ مدینہ سے کسی نے منگوائی ہے؟
جواب
وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته!
بوسکی نام کے کپڑے میں ریشم کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔
اگر یہ ایسا کپڑا ہے کہ جس میں ریشم کی مقدار 20 فیصد سے 90 فیصد تک یا سو فیصد ہے تو یہ نہیں پہنیں گے اور اگر مقدار صرف دس فیصد تک ہے تو پہن سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں جو سوٹ 8،10 ہزار کا مل رہا ہے اس میں ریشم کی مقدار دس سے بیس فیصد بمشکل ہوتی ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ



