سوال (3518)

مردے کو جب نہلاتے ہیں، کیا اسے تکلیف ہوتی ہے، کہتے ہیں کہ اس پر مکھی بیٹھی ہو اسے ایسے لگتا ہے، جیسے پہاڑ اس کے اوپر رکھ دیا گیا ہو اس کی وضاحت کردیں۔

جواب

عوامی باتیں ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں، البتہ یہ صحیح ہے کہ مردے کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے، جیسے آپ نے زندہ کی ہڈی توڑ دی ہے، باقی حکم یہ ہے کہ میت کے ساتھ رفق اور نرمی کا معاملہ ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ