سوال (1630)

کیا مار خور کی قربانی کر سکتے ہیں ؟ کیا وہ بکرے کی قسم ہے اور ہرن کے بارے میں کسی نے پوچھا ہے ؟

جواب

مارخور کے بارے میں یہ کبھی نہیں سنا ہے کہ اس کو کسی نے بکرے کی اقسام میں ذکر کیا ہو ، یہ دیکھا جائے گا اگر اہل علم نے اس کو بکرے کی قسم قرار دیا ہے ، تو بکرا چونکہ جائز ہے تو پھر قسم کونسی بھی ہو ، باقی رہا ہرن تو ہرن الگ چیز ہے ، حلال ہے لیکن ہرن قربانی میں نہیں لگے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ