سوال (3921)
کیا مسجد فی سبیل للہ میں داخل ہے؟ کیا مسجد میں زکوۃ دی جا سکتی ہے؟
جواب
بعض علماء نے کہا ہے کہ مسجد فی سبیل للہ میں داخل ہے، لیکن راجح بات یہ ہے کہ جہاں زکاۃ کے مصارف میں فی سبیل للہ کا ذکر آیا ہے، اس سے مراد اعلاء کلمہ اللہ کے لیے کی گئی کوشش جس کو جہاد سے تعبیر کیا گیا ہے مراد ہے، براہ راست مسجد اس میں شامل نہیں ہے، راجح قول یہ ہے کہ مسجد میں زکاۃ نہیں لگتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ