سوال (1170)

ایک بندہ ہے ، جس کی دونوں ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں ، اب وہ بیڈ یا چارپائی پہ نماز پڑھتا ہے ، انہیں پہ سجدہ بھی کرتا ہے کیا یہ درست ہے؟ اور وہ شخص یہ بھی کہتا ہے کہ سجدے کی وجہ سے پڑھتا ہوں زمین پہ وہ پڑھ نہیں سکتا کیا ایسے شخص کو اجازت ہوگی؟

جواب

اللہ کریم اس کے حال پر رحم کرے اور اس کی یاوری فرمائے ۔ آمین۔ یہ آدمی حد درجہ معذور ہے، یہ جہاں اور جیسے سہولت محسوس کرے نماز پڑھ لے۔ یہاں تو اچھے خاصے صحت مند لوگ نماز کے قریب نہیں جاتے ہیں ۔ اللہ کریم ہدایت دے ۔ آمین ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ