سوال (1739)

اگر کوئی عورت بہن ، نانی ، دادی ، والدہ ، خالہ اور پھوپھو وغیرہ کسی مرد جو ان کے لیے محرم ہو غیر محرم نہ ہو وہ ان کو گلے ملیں یا بوسہ دیں کیا یہ سب شرعی اعتبار سے جائز ہے ؟

جواب

شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے ، ممکن ہے کہ عرف میں معیوب سمجھا جاتا ہو ، کیونکہ کچھ چیزیں رواج نہیں پا سکتی ہیں ، جس طرح بالوں کا مسئلہ ہے ، سنت کے مطابق کانوں تک یا کانوں کے نیچے یا کندھے تک بال رکھنا ثابت ہے ، ہمارے ہاں اس کو رواج نہیں مل سکا ہے ، اگرچہ روایات میں منقول ہے ، لیکن ہمارے ہاں اس کو رواج نہیں مل سکا ہے ، یہ مسئلہ بھی اس طرح ہے ، اگر آپ کے ہاں اس طرح ہوتا ہے تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ، باقی عمل نہیں ہوتا ہے تو اس کو چھوڑ دیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ