سوال (1664)

کیا معراج کی رات اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات پردے کے پیچھے کی تھی ؟

جواب

ہمارے ہاں سلفی حضرات یہی موقف بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ

“نُورٌ أَنَّى أَرَاهُ”

«وہ نو ر ہے ، میں اسے کہاں سے دیکھوں!» [صحيح مسلم : 443]
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے معراج کی رات اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا اثبات کرتے ہیں ان کے مطابق:

“هو نُورٌ إنِّى أرَاهُ”

«میں نے اس کو دیکھا ہے وہ نور ہے»
دونوں طرح کے موقف شروع سے چلے آ رہے ہیں ، ہمارے نزدیک سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کا قول ہے کہ دل کی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔
لہذا جو اس موقف کا قائل ہے کہ معراج کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے تو اس موقف میں بھی قباحت نہیں ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ