سوال (4488)
کیا منٰی مکہ میں شامل ہے؟ کچھ حجاج 18 مئی کی شام کو مکہ پہنچے ہیں، جون کی چار یا پانچ کو منٰی روانگی ہے۔ روانگی سے قبل مکہ میں قیام سترہ یا اٹھارہ دن کا بن رہا ہے۔ تو کیا نماز قصر کی جائے گی یا پوری ادا کی جائے گی؟
جواب
حج کا سفر بڑا مبارک سفر ہے، یوں سمجھیں کہ بندہ مکمل سفر میں ہے، مکہ، منی، عرفات، مزدلفہ اور پھر منی گویا یہ ایک سفر شمار ہوگا، علاقہ اگر الگ بھی ہو، تو ایک ہی شمار ہوگا، لہذا نماز قصر کریں اور قصر کرنا ہی ثابت ہے، لہذا قصر کا اہتمام کریں، جہاں جمع کا ذکر ہے، وہاں جمع کرنا اولی اور افضل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ