سوال (1146)

ایک عورت ہے جو بہت زیادہ مسکین ہے کیا اسے بھی صدقہ فطر دینا پڑے گا؟

جواب

صدقہ فطر ہر مسلمان کے ذمے ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

شیخ کبیر حفظہ اللہ نے جو بات ارشاد فرمائی ہے ، وہ ہی بات مبنی بر دلائل ہے ، ہر بڑا ، ہر چھوٹا ، ہر مرد ، ہر عورت ، ہر غلام اور ہر آزاد پر صدقہ الفطر ہے ، سوال کا مقصد یہ ہے کہ عورت خالی دامن ہے ، تو وہ اپنی استطاعت دیکھ لے ، آج تو الحمد للّٰہ فروانی ہے ، اڑھائی کلو یا ایک صاع میں کوئی کنگھلا نہیں ہوجاتا ہے ، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ بھی استطاعت نہیں ہے تو پھر ٹھیک ہے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا” [سورة البقرة : 286]

اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی گنجائش سے زیادہ مکلف نہیں بناتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ