سوال (4748)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ “قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ موٹاپا عام ہو جائے گا” [صحیح البخاری: 6428]
اس روایت کی عربی متن سینڈ کریں۔
جواب
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
“خَيْرُكُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، قَالَ عِمْرَانُ: فَمَا أَدْرِي، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قَوْلِهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَكُونُ بَعْدَهُمْ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ، وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ، وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ، وَيَنْذُرُونَ وَلَا يَفُونَ، وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ”
تم میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے ، پھر ان لوگوں کا زمانہ ہے جو اس کے بعد ہوں گے ۔“ عمران نے بیان کیا کہ مجھے نہیں معلوم آنحضرت ﷺ نے ارشاد کو دو مرتبہ دہرایا یا تین مرتبہ ۔ پھر اس کے بعد وہ لوگ ہوں گے کہ وہ گواہی دیں گے لیکن ان کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی ، وہ خیانت کریں گے اور ان پر سے اعتماد جاتا رہے گا ۔ وہ نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے اور ان میں مٹاپا پھیل جائے گاـ
فضیلۃ العالم ندیم ایاز حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ
سائل: کیا اس موٹاپے سے مراد یہ ہی ہے؟ جیسے آج کل لوگ موٹے ہیں؟
جواب: جی ہاں، موٹاپا سے مراد ہر موٹاپا نہیں ہے، لیکن آج کل جو عمومی ہے، وہ مراد ہے، لوگ دنیاوی نعمتوں میں کود پڑیں گے، نتیجہ یہ نکلے گا تو وزن بڑھ جائے گا، یہ بسیار خوری صحیح نہیں ہے، بعض روایات میں یہ ہے کہ بسیار خور لوگوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
بسیار خوری کے ساتھ ایک اور چیز ہے، وہ یہ ہے کہ فضول اور بے کار چیزیں کھاتے ہیں، اس لیے میں لوگوں کو یہ دعوت دوں گا کہ کم کھائیں اور کام والی چیزیں کھائیں، ہم مرد لوگ آج کل مُردوں والا خوراک کھاتے ہیں، اگرچہ مردوں کی بنسبت عورتوں میں موٹاپا زیادہ ہے، یہ بھی بتاؤں کہ آج سے تئیس سال قبل میں پاکستان آیا تھا، لیکن مجھے تئیس سال میں تئیس مرتبہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑا ہے، کیونکہ مین دوائوں کے بجائے خوراک سیٹ رکھتا ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ