سوال (1981)

شیخ آپ سے ایک بات پوچھنی ہے کہ ہمارے گھر ایک بزرگ عورت آتی ہے، اس کا بیٹا، شوہر، اس کی بیٹی اور اس کی بیٹی کا شوہر بھی ایک حادثہ میں وفات پا گئے ہیں۔ اس کا کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔ اب ایک بزرگ عورت اور اس کا ایک نواسہ اور نواسی ہے۔ اس کا نواسہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سرگودھا ہسپتال میں داخل ہے، ہم اس کی کچھ امداد کرتے ہیں، لیکن وہ اہل تشیع ہیں۔

جواب

مساکین میں داخل ہے، تو مدد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بلکہ اعلی اخلاق کا مظاہرہ کر کے دعوت دینے کی نہیں تو کم سے کم اتمام حجت کیا جا سکتا ہے ، مومن کو ہر دم خیر و برکت کا باعث ہونا چاہیے۔

فضیلۃ العالم محمد زبیر غازی حفظہ اللہ