سوال (1495)

شیخ محترم میرے بیٹے کا نام موسی ہے تو مجھے کئی نمازیوں اور ساتھیوں نے یہ بات کی ہے کہ بڑا جلالی بچہ ہے ، آپ کا تو اس کے نام کے ساتھ کچھ ایڈ کریں ، محمد موسی رکھیں اور میں نے موسی مدثر رکھا ہے ؟

جواب

نام ہلکے اور بھاری نہیں ہوتے ہیں ، باقی نام اچھے اور برے ہوتے ہیں ، اس لیے اچھے نام رکھنے چاہیے ، برے ناموں سے بچنا چاہیے ، دلائل سے بھی یہ ثابت ہے ۔ اس طرح ناموں میں جلالی یا غیر جلالی کچھ نہیں ہے ، باقی نام کے معانی دیکھیں جائیں گے ، اگر معنی اچھا ہے تو ٹھیک ہے ، جن ناموں کے معانی صحیح نہیں تھے، ان ناموں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل دیا ہے ، اس طرح وہ نام جن کے معانی میں احتمال ہو ان سے بچنا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ