سوال (1631)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیماری کی حالت میں جوَ کا دلیا کھایا کرتے تھے ؟

جواب

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار کے لیے اور میت کے سوگواروں کے لیے تلبینہ ( روا ، دودھ اور شہد ملا کر دلیہ ) پکانے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ تلبینہ مریض کے دل کو سکون پہنچاتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے ( کیونکہ اسے پینے کے بعد عموماً نیند آ جاتی ہے یہ زود ہضم بھی ہے )۔
[صحیح بخاری : 5689]

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ