سوال (4276)
صحیح البخاری کے اندر ایک حدیث ہے جس کے اندر وحی کی ابتدا کا ذکر ہے، اس حدیث کے کچھ الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو پہاڑ سے کئی بار گرانا چاہا تھا؟ کئی لوگ کہتے ہیں امام بخاری رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی ہے، یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے آپ کو پہاڑ سے گرانے کا ارادہ کرنا اس سے کیا مراد ہے اس کی تھوڑی سی وضاحت فرما دیں۔
جواب
یہ پہاڑ سے گرنے کے جو الفاظ ہیں، یہ مدرج ہیں، ان کو بلاغات زہری کہا گیا ہے، یہ مرفوع روایات یا صحابی کے قول میں سے نہیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ