سوال (1663)

یہ بات صحیح ہے کہ میت کی طرف سے قربانی ثابت نہیں ہے ، لیکن کہا جاتا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا کی طرف سے قربانی کی ہے ؟ کیا یہ بات صحیح ہے ؟

جواب

ہمارے علم میں کوئی ایسی روایت نہیں ہے کہ سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنھا کی طرف سے قربانی کی گئی ہو، اس وقت تو قربانی بھی نہیں تھی ، احکامات و قربانی بعد میں نازل ہوئے تھے ، جو یہ بات کہتا ہے ، وہ دلیل صحیح سند کے ساتھ لائے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ