سوال (5210)
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ختنہ پیدائشی ہوا تھا؟
جواب
جو روایات پیش کی جاتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختون پیدا ہوئے تھے، وہ تمام روایات پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی ہیں، یہ شرف بھی نہیں ہے، حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد یا تحفۃ الودود میں یہ بات لکھی ہے کہ تمام روایات پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ