سوال        6819

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی بیٹھ کر نماز پڑھائی تھی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آخری ایام میں رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور صدیقِ اکبر کھڑے ہوئے تھے اور صحابہ کرام بھی کھڑے ہوئے تھے۔ تو اس طرح یہ نماز ہو رہی تھی، صدیقِ اکبر نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی اقتدا کر رہے تھے اور صحابہ ابوبکر کی اقتدا کر رہے تھے۔ اصل امام تو نبی علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے مگر آپ نے نماز بیٹھ کے پڑھائی تھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ