سوال (1650)

کیا نماز جنازہ کی آخری صف زیادہ فضیلت والی ہوتی ہے ؟ اس کی کیا حقیقت ہے۔

جواب

بعض فقہاء نے یہ بات ضرور لکھی ہے کہ نماز جنازہ میں افضل صف آخر والی ہوتی ہے تواضع کے اظہار کے لیے اور چونکہ وہ اس کے لیے سفارش کرنے کے لیے آئے ہیں تو یہ چیز زیادہ لائق ہے کہ ان کی سفارش کو قبول کیا جائے۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ تین صفیں یا اس سے زیادہ مالک بن ھبیرہ کی حدیث کی وجہ سے مستحب ہے
مگر وہ کہتے ہیں کہ ساری نمازوں کی طرح نماز جنازہ میں بھی قاعدہ یہی ہے کہ پہلے اگلی صفیں مکمل کی جائیں گی اگر اگلی صفیں مکمل نہیں ہیں تو نئی صف نہیں بنائی جائے گی لیکن اگر تعداد اتنی ہے کہ صفوں کو مکمل کر کے تین صفیں بنائی جا سکتی ہیں تو ایسا کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ