سوال          6853

نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ کے بعد قرات کرنا ثابت نہیں۔ باحوالہ سنن النسائی: 1987 اور امام بیہقی کی بات کیا درست ہے اس حوالے سے؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

یہ روایت صحیح البخاری سمیت کئی کتب احادیث میں ہے اور صرف سنن نسائی کے طریق میں و سورۃ کا اضافہ ہے۔
یہاں امام بیھقی کی بات درست ہے کہ یہ زیادت غیر محفوظ و شاذ ہے۔
البتہ عموم صلاۃ میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا ثابت ہے تو یہاں بھی ملا سکتے ہیں۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ