سوال (5144)
اگر کوئی قرآن کریم کی الماری کے سامنے نماز پڑھ رہا ہے اور کوئی بھائی قرآن نکالنا چاہتا ہے تو کیا وہ اس کے سامنے سترہ رکھ کر الماری سے قرآن نکال سکتا ہے، بعض اہل علم کا کہنا ہے اس کے لیے ایسا کرنا درست نہیں ہے کیونکہ سترہ کا اہتمام نمازی کو کرنا چاہیے تھا اگر آپ سترہ رکھ کر اس کے سامنے سے گزریں گئے تو (لکان ان یقف اربعین) والی وعید میں شامل ہوں گئے لھذا سترہ نہ رکھیں اس کی نماز کے مکمل ہونے کا انتظار کریں۔
بالدلیل رہنمائی فرمائیے؟
جواب
پہلی بات تو یہ ہے کہ نمازی کو خیال کرنا چاہیے کہ وہ ایسی جگہ نماز کا اہتمام کرے کہ لوگوں کے گزرنے کا خدشہ نہ ہو۔
دوسری بات یہ ہے کہ مقام سجدہ سے آگے گزرا جا سکتا ہے ممانعت مقام سجدہ کے اندر سے گزرنے پر ہے جس کا نمازی مکلف ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سترہ رکھ کر آگے سے گزرتا ہے تو یہ ( لکان ان یقف اربعین ) والی وعید کے زمرے میں نہیں آئے گا۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ