سوال (1133)

نوافل کے بعد بھی تکبیر، استغفار اور دیگر دعائیں پڑھنی چاہییں؟

جواب

بعض روایات میں ہے کہ یہ اذکار فرض نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں ، اس صراحت کی وجہ سے علماء نے اس کو فرائض کے ساتھ خاص کیا ہے ، لیکن چونکہ سنتوں اور نوافل میں خاموشی ہے ، تو یہی پڑھ لیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، صرف وتر میں دعا الگ ہے ، لہذا اس باب میں کوئی سختی نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ