سوال (2515)

کیا نیند کا زیادہ آنا جادو کی کوئی قسم میں سے ہے، کیونکہ ایک میرا دوست ہے، پہلے وہ ٹھیک تھا، اب اس کے کندھوں پر وزن پڑنا شروع ہوا ہے، اب اسے نیند بہت آتی ہے۔

جواب

ضروری نہیں یہ کوئی جادو کی وجہ سے ہی ہو یہ کوئی بیماری اور جسم میں کسی فنی خرابی کے سبب بھی ممکن ہے، باقی احتیاطی طور پر نماز کی پابندی کریں، صبح وشام ، سونے جاگنے کے اذکار کو لازم پکڑیں، استغفار خالص دل سے کثرت سے کریں، درود پاک کثرت سے پڑھیں، آخری تینوں صورتیں صبح وشام، سوتے وقت، نماز کے بعد پابندی سے پڑھیں، معوذتین کی کثرت کریں، صدقہ کریں، حقوق العباد کا خیال کریں، وسوسہ ہو سکتا ہے، معوذتین، تعوذ کثرت سے پڑھیں، کسی مستجاب الدعا عالم دین سے دعا کروا لیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ