سوال (1697)
كيا نکاح پڑھانے پر اجرت لينا شرعا جائز ہے ؟
جواب
عمومی ادلہ کا یہی تقاضا ہے کہ آپ دینی امور پہ اجرت لے سکتے ہیں ، لہذا اس جواز کو توڑا نہیں جا سکتا ہے ، باقی اس کے علاؤہ بھی فارم اور ان کی رجسٹریشن وغیرہ کی بھی فیس ہوتی ہے ، اس مد میں بھی لیتے ہیں ، باقی یہ ہے کہ نکاح پڑھانے والے اہل علم ہوتے ہیں ، ان کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت زیاہ ڈیمانڈ نہیں کرنی چاہیے ، لوگوں کو بھی چاہیے کہ ان کا خیال کریں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ