سوال (2059)
کیا نو یا دس محرم کو جلسہ یا پروگرام کرنا درست ہے؟
جواب
ان دنوں کو اس طرح اہمیت دینا یک گونہ تشیع کو اہمیت دینے کی مانند ہے، احتراز کرنا چاہیے ، سانحہ کربلا ایک تاریخی واقعہ ہے، ہم نے تو کبھی بیان نہیں کیا ہے اور نہ ہم اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ