سوال (1717)

ہمارے پاس ایک جانور ہے ، وہ دوندا ہے ، ابھی کبھی دل کرتا ہے کہ اس کو سیل کر دوں اور لے لوں ، کبھی دل کرتا ہے اگلی بار قربانی کر دوں ، اس کو سیل کر کے کوئی اور اگلی بار کے لیے لے لوں ، شیخ بتائیں کیا کریں حالات بھی بس نارمل ہی ہیں ۔

جواب

شریعت نے یہی کہا ہے کہ جس کے پاس گنجائش ہو وہ قربانی کرے ، یہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا سبب ہے ، آپ اس مسئلے کو اپنے گھر میں رکھیں ، اگر آپ نے قربانی کرلی ہے تو ان شاءاللہ آپ کے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ