سوال (4518)
کیا نواسے نانا کی وراثت میں حقدار ہیں؟ اور دوسرا سوال یہ کہ کیا کسی میت کا اگر ایک ہی بیٹا ہو تو کیا وہ بیٹا ساری جائیداد کا وارث بنے گا؟
جواب
جس رشتہ میں عورت واسطہ ہو وہ وارث نہیں ہوتے تو نواسوں کو وراثت نہیں ملے گی، اگر کوئی اور فرضی حصہ لینے والا نہیں ہے تو بیٹا سارے مال کا وارث ہوگا۔
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ
سائل: بیٹے والی بات کی کوئی دلیل؟
جواب: بیٹا عصبہ ہے اور اقرب ہے۔
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ