سوال (2822)
ایک شخص اپنے کاروبار سے 12 یا 13 فیصد صدقہ دیتا ہے، لیکن وہ مقروض بھی ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا وہ پہلے قرضہ اتار کر بعد میں صدقہ کر سکتا ہے؟
جواب
یہ یاد رکھیں کہ قرض اتارنا پہلے ضروری ہے، زکاۃ دیتے ہوئے بھی پہلے قرض دیکھا جاتا ہے، زکاۃ کو بعد میں دیکھا جاتا ہے، صدقہ تو پھر بھی نفلی عمل ہے، اس لیے وہ شخص پہلے اپنا قرضہ اتار دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ