سوال (704)
کیا قبر پر مٹی ڈالنے کی کوئی خاص کیفیت احادیث میں آئی ہے؟ قریب مرگ کو تلقین کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب
قبر پر مٹی ڈالنے کی کوئی خاص کیفیت نہیں ہے ، تلقین کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مریض کے پاس لا الہ الا اللہ کا ذکر کیا جائے ، دفن کرنے کے بعد بھی تلقین کرنے کا ذکر ایک روایت میں ہے لیکن وہ ثابت نہیں ہے ، دفن کرنے کے بعد تلقین کرنا بدعت ہے ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ