سوال 6599
مشائخ ایک بھائی کا سوال ہے کہ ہم دعا سے قبل سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں پھر دعا کرتے ہیں اگر ہم قبر پر کھڑے قبر والے کی مغفرت کی دعا کریں تو کیا یہی طریقہ اپناتے ہوئے سورۃ فاتحہ پڑھیں گے؟ یعنی قبر پر قرآنی دعائیں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
قبرستان اور کسی کی قبر پر کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر تلاوت قرآن کریم کرنا قرآن وحدیث اور تعامل صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین سے ثابت نہیں ہے۔
باقی دعا کے وقت پہلے رب العالمین کی حمد وثناء بیان کرنا جو کہ سورہ فاتحہ کے شروع میں بھی ہے کریں گے اور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پر درود پاک پڑھیں گے پھر دعا مغفرت کر لیں گے اور اگر صرف مغفرت وبخشش کے دعائیہ کلمات ادا کر دئیے جائیں تو یہ بھی درست ہے ۔
رہا اس سوال سے کوئی اور مسئلہ نکالنے کی کوشش کرنا تو وہ نہیں نکلتا ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




