سوال (6542)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک ادمی نے عمرہ مکمل کر لیا اور حلق نہیں کروایا حجامت نہیں بنوائی اب اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
قصر یا حلق (بال کٹوانا یا منڈوانا) عمرے کا ایک لازمی جزو ہے۔ اگر کوئی شخص یہ عمل کیے بغیر ہی احرام کھول دے اور عام لباس زیب تن کر لے، تو اسے چاہیے کہ وہ دوبارہ احرام کی دو چادریں اوڑھے اور حلق یا قصر کروائے، خواہ وہ اس وقت کہیں بھی ہو، یہاں تک کہ اگر وہ اپنے وطن بھی واپس پہنچ چکا ہو، تب بھی اسے یہ عمل کرنا ہوگا۔ اگر ممنوعاتِ احرام کا ارتکاب بھول چوک یا لاعلمی کی وجہ سے ہوا ہو، تو صرف توبہ و استغفار کافی ہے۔ تاہم، اگر کسی نے مسئلے کا علم ہونے کے باوجود سستی کا مظاہرہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں اسے فدیہ بھی دینا ہوگا۔ فدیے کا حکم یہ ہے کہ یا تو چھ مساکین کو کھانا کھلایا جائے، یا تین روزے رکھے جائیں، یا پھر وہاں ایک بکری ذبح کروا دی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ